مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکرایاز صادق اوررکن اسمبلی جمشید دستی میں تلخ کلامی اور جھڑپ ہوئی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے جمشید دستی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف تحریک استحقاق ہے جسے میں روک کر بیٹھا ہوں ۔ جس پر جمشید دستی نے کہا کہ مجھے بولنے دیں آپ تحریک استحقاق لے آئیں ، اسپیکر کی جانب سے مائیک آن نہ کرنے پر رکن اسمبلی جمشید دستی نے احتجاج کیا اوررکن اسمبلی جمشید دستی مائیک آن ہوئے بغیر ہی بولتے رہے۔
آپ کا تبصرہ