14 دسمبر، 2015، 11:52 AM

پاکستان کے الیکشن کمیشن کی اسپیکر ایاز صاد کے بیان کی شدید مذمت

پاکستان کے الیکشن کمیشن کی اسپیکر ایاز صاد کے بیان کی شدید مذمت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر معمولی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر معمولی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

ایاز صادق کے اس بیان کے ردعمل میں اتوار کو الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کیا، جس میں ایاز صادق کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ "الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے ۔" الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کی خاطر قانون کی خۂاف ورزی نہیں کر سکتا بدقسمتی سے ذاتی مفادات کے لیے اداروں پر تنقید کی جا رہی ہے.اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری عہدہ رکھنے والی شخصیات ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداروں کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ ایاز صادق کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی ایک پٹیشن پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے نااہل قرار دیا گیا، تاہم حلقے میں ضمنی انتخابات کے بعد ایاز صادق کو کامیابی حاصل ہوئی اور وہ این اے 122 کی نشست جیتنے کے ساتھ ساتھ دوسری مرتبہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے.ایاز صادق نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ شفاف اور آزادانہ الیکشن کرانے کا ذمہ دار ادارہ ناصرف ناکام ہو گیا ہے بلکہ ’وہ اپنے گناہوں کیلئے مجھے ذمہ دار ٹھرا رہا ہے۔

News ID 1860298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha