1 مئی، 2017، 1:23 PM

اشرف غنی : خطے میں قیام امن کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے

اشرف غنی : خطے میں قیام امن کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق ایکاعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں افغان صدر نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق ایکاعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں افغان صدر نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے 15 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل وفد کے ہمراہ افغانستان کا سرکاری دورہ کیا۔کابل سے جاری ہونے والے ایک پیغام کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاک-افغان تعلقات پر اپنے تجزیئے میں تمام اختلافات کے حل کے لیے ایک طریقہ کار طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر میں پھیلی 'دہشت گردی کی پانچویں لہر' کے حوالے سے بھی بات کی اور اس کے پاکستان اور افغانستان پر پڑنے والے اثرات کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ملک ان چیلنجز کو اس وقت حل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو اس کا انجام دونوں ممالک کے لیے خطرناک ہوگا۔اسپیکر ایاز صادق نے افغان صدر کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

News ID 1872183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha