مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کےایک سرکاری خط میں املا کی دوغلطیاں پکڑی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سمرتی ایرانی جب سے ہندوستان کی وزیر تعلیم بنی ہیں غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہیں، بالکل ایسے جیسے وزیر تعلیم نہ ہوں بلکہ خود زیر تعلیم ہوں۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ملک بھرکے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئےایک تعریفی خط ارسال کیا گیا، خط وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کی جانب سے لکھا تھا جس میں املا کی دو غلطیاں تھیں۔ خط میں minister کو minster اور ہندی کے لفظ سنسدھن یعنی وسائل کو بھی غلط تحریر کیا گیا تھا۔ سمرتی ایرانی کے اس خط کو ایک خاتون استاد نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا ، جس کے بعد ہندوستان بھر میں بھونچال آگیا،سمرتی ایرانی کی قابلیت پر انگلیاں اٹھنے لگیں اور پھر وزیر تعلیم کو اس غلطی پر معافی مانگنی پڑی۔
![ہندوستانی وزیر تعلیم کےخط میں املا کی دوغلطیاں ہندوستانی وزیر تعلیم کےخط میں املا کی دوغلطیاں](https://media.mehrnews.com/d/2015/06/15/3/1739846.jpg?ts=1486462047399)
ہندوستانی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کےایک سرکاری خط میں املا کی دوغلطیاں پکڑی گئی ہیں۔
News ID 1857588
آپ کا تبصرہ