30 اگست، 2015، 1:32 PM

ہندوستانی صدر نے ثانیہ مرزا کوکھیل کا سب سے اعلی ایوارڈ عطا کیا

ہندوستانی صدر نے ثانیہ مرزا کوکھیل کا سب سے اعلی ایوارڈ عطا کیا

کھیل کی دنیا میں شہرت حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو ٹینس میں ان کی شاندار کامیابیوں کی بدولت ہندوستان میں کھیل کے سب سے اعلیٰ ایوارڈ " راجیو گاندھی کھیل رتنا " سے نوازدیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کھیل کی دنیا میں شہرت حاصل کرنے والی ہندوستانی  ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو ٹینس میں ان کی شاندار کامیابیوں کی بدولت  ہندوستان میں کھیل کے سب سے اعلیٰ ایوارڈ  " راجیو گاندھی کھیل رتنا " سے نوازدیا گیا ہے۔

 نئی دہلی میں ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ثانیہ کو ایوارڈ دیا، جب ثانیہ مرزا کو ایوارڈ کے لیے پکارا گیا تو تقریب میں موجود سیکڑوں افراد نے زور دار تالیوں میں کھڑے ہوکر ان کا شاندار استقبال کیا ۔ثانیہ مرزا نے زوردار تالیوں کی گونج میں میڈل، سرٹیفیکیٹ اور ساڑھے 7 لاکھ کیش پرائز بھارتی صدر سے وصول کیا جب کہ ایوارڈ کو وصول کرنے کے فوری بعد وہ یو ایس اوپن کھیلنے کے لیے نیو یارک کے لیے روانہ ہوگئیں۔واضح رہے ثانیہ مرزا دوسری بھارتی ٹینس اسٹار ہیں جنہیں اس اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار لینڈر پائس اس ایوارڈ کو حاصل کرچکے ہیں ۔

News ID 1857773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha