امیتابھ بچن کو بھارت کا اگلا صدر نامزد کیا جا سکتا ہے

بھارتی ذرایع ابلاغ کے مطابق بھارت کے صدر پرناب مکرجی کا دورہ صدارت ختم ہونے کے بعد میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ملک کا اگلا صدر نامزد کیا جا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے صدر پرناب مکرجی کا دورہ صدارت ختم ہونے کے بعد میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ملک کا اگلا صدر نامزد کیا جا سکتا ہے۔بھارتی ذرایع ابلاغ میں آج کل سپر اسٹارز کو آیندہ ملک کا صدر بنائے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں اسی تناظر میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ملک کا اگلا صدر نامزد کیا جا سکتا ہے۔امیتابھ کے قریبی ذرایع کے مطابق ملک کے صدر پرناب مکرجی جو آیندہ برس اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ان کی صدارت ختم ہونے کے بعد امیتابھ کو ملک کا صدر بنایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن گزشتہ 50 برس سے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور متعدد قومی و بین الاقوامی ایوارڈذ بھی جیت چکے ہیں۔

News Code 1862997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =