27 نومبر، 2015، 7:49 PM

دانشوروں نےایوارڈ خود واپس کیے، یہ احتجاج کا طریقہ ہے، بھارتی صدر

دانشوروں نےایوارڈ خود واپس کیے، یہ احتجاج کا طریقہ ہے، بھارتی صدر

بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارتی شاعروں اور دانش وروں نےایوارڈزکسی کے ایما پر نہیں خود واپس کیے، یہ احتجاج کا طریقہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارتی شاعروں اور دانش وروں نےایوارڈزکسی کے ایما پر نہیں خود واپس کیے، یہ احتجاج کا طریقہ ہے۔ بھارت کےممتاز شاعراشوک واجپائی،پینٹرسندرم اورصحافی اوم تھانوی نے پرناب مکھرجی سے ملاقات کی،بھارت کے صدر نے مودی حکومت کےوزراکاموقف جھوٹاقراردیتےہوئے ایوارڈواپس کرنیوالے دانشوروں کا موقف تسلیم کرلیا ہے۔ ایوارڈواپس کرنیوالوں پربھارتی وزیرمملکت برائےامورخارجہ نےکانگریس سےپیسہ لینے کا الزام لگایاتھا تاہم صدرنےتسلیم کیا کہ شاعروں اوردانشوروں نےیہ ایوارڈزکسی کی ایماپرنہیں خوددیےتھے، ایوارڈزکی واپسی بھارت کےلبرل مصنف کوقتل اور گائے کاگوشت کھانےکاجھوٹاالزام لگاکرمسلمان شخص کومارڈالنےپرشروع کی گئی تھی۔

News ID 1859881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha