15 جنوری، 2017، 5:43 PM

امریکہ میں مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپلوں کی فروخت/ ہندوستانی عوام کی توہین

امریکہ میں مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپلوں کی فروخت/ ہندوستانی عوام کی توہین

ہندوستانی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی امریکی سائٹ ایمیزون پر مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت نے ایک بار پھر ہندوستانی شہریوں کے جذبات کو زبردست ٹھیس پہنچا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی سائٹ ایمیزون پر مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت نے ایک بار پھر ہندوستانی شہریوں کے جذبات کو زبردست ٹھیس پہنچا دی ہے۔ ایمیزون کی ویب سائٹ پر ہندوستانی  پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد ایمیزون نے ایک بار پھر ہندوستانی عوامکے جذبات کو بھڑکا دیا ہے اور اس بار آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی امریکی کمپنی نے ہندوستان  کے قومی رہنما اور ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار اداکرنے والے مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل فروخت کے لیے پیش کردی ہے، ایمیزون کی ویب سائٹ پر جو چپل فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے اس میں مہاتما گاندھی کی تصویر چھپی ہوئی ہے جس پر ہندوستانی عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔گاندھی کی تصویر والی چپلیں اتوار کی صبح تک ویب سائٹ پر موجود تھیں تاہم بھارتی حکومت اور عوام کی طرف سے احتجاج کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ ہندوستانی  وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمیزون انتظامیہ تک پیغام پہنچانے کے لیے واشنگٹن میں تعینات بھارتی سفیر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ انتظامیہ کو اس طرح کی چیزیں فروخت کے لیے پیش کرنے سے پہلے بھارتی جذبات اور حساسیت کا پوری طرح سے خیال رکھنا چاہیے۔ ایمیزون ویب سائٹ پر گاندھی کی تصویر والی چپل فروخت کے لیے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے انتہائی غصہ کا اظہارکیا جارہا ہے اور اس عمل کو بھارت کی توہین قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ  چند روز قبل ویب سائٹ پر بھارتی پرچم کے حامل پائیدان کی فروخت پر ہندوستانی عوام اور حکومت شدید چراغ پا ہوگئے تھے جب کہ بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے اپنے ٹویٹس میں دھمکی دی تھی کہ اگرکینیڈا میں ایمیزون نے بھارتی پرچم والے پائیدان کی فروخت بند نہ کی تو ایمیزون آفیشلز کو ہندوستانی ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔

News ID 1869747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha