1 اکتوبر، 2015، 12:02 PM

ولیدالمعلم کی فرانس و برطانیہ کے ہوائی حملوں کی مذمت

ولیدالمعلم کی فرانس و برطانیہ کے ہوائی حملوں کی مذمت

شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر فرانس اور برطانیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ کے جنگی جہازوں کو شام کی حدود میں حملے کا کوئي حق نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمنی کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر فرانس اور برطانیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ کے جنگی جہازوں کو شام کی حدود میں حملے کا کوئي حق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ ہمآہنگی کے بغیر شامی حدود میں فضائی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ شامی وزير خارجہ نے کہا کہ جو ممالک دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں حصہ لینا چاہتے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ پہلے شامی حکومت کے ساتھ ہمآہنگی کریں۔ ولید المعلم نے کہا کہ بعض مالک دہشت گردی کے ساتھ مقابلے کے بہانے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ان کی کارروائی مشکوک ہے۔

News ID 1858531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha