مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنیوا میں شام کے مذاکراتی وفد کے سربراہ بشار الجعفری نے کہا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ شام میں امن و صلح کے خلاف اور شامی عوام کا خون بہانے کے حق میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر سمیت اپوزیشن کے تمام حمایتی ملک جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شامی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بشار الجعفری نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ شامی فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک شامیوں کے درمیان مذاکرات نہیں چاہتے اور شام میں جاری خون خرابہ روکنے اور سیاسی حل کے حق میں نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام میں بہنے والے خون میں ترکی، سعودی عرب اور قطر کے ہاتھ رنگین ہیں۔
![ترکی اور سعودی عرب شام میں خون ریزي جاری رکھنے کے حق میں ترکی اور سعودی عرب شام میں خون ریزي جاری رکھنے کے حق میں](https://media.mehrnews.com/d/2016/01/29/3/1981692.jpg?ts=1486462047399)
جنیوا میں شام کے مذاکراتی وفد کے سربراہ بشار الجعفری نے کہا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ شام میں امن و صلح کے خلاف اور شامی عوام کا خون بہانے کے حق میں ہیں۔
News ID 1863420
آپ کا تبصرہ