مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیروت میں سید الشہداء مرکز میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید کمانڈروں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی ، ایرانی صدر اور ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کی شکست در حقیقت ترکی ، سعودی عرب اور ان ممالک کی شکست ہے جو شام میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائيل آج اہلسنت کی بظاہرحمایت کررہا ہے اور اہلسنت کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ بعض عرب ممالک بھی وہی کرتے ہیں جو اسرائیلی کہتے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بعض عرب حکمراں اہلسنت نہیں ہیں لیکن وہ اپنے آپ کو اہلسنت قراردیتے ہیں اور یہی عرب حکمراں فلسطینیون پر اسرائیلی حملوں اور بربیت پر خاموش رہتے ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ آج اہلسنت کی حمایت غاصب صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع موشہ یعلون کررہے ہیں اور وہ اپنے آپ کو اہلسنت کا حامی قراردے رہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اہلسنت کا حامی ملک ہے؟ اسرائیل نے تاریخ میں سب سے زیادہ ظلم اہلسنت پر روا رکھا ہے اور اسرائیل نے اہلسنت کی زمین پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائيل اور اس کے حامی عرب حکمراں در حقیقت اہلسنت نہیں ہیں وہ اہلسنت کا پلیٹ فارم استعمال کرکے اہلسنت کی پپشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہ اسلامی ممالک جن کے حکمرانوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں اور جو اسرائیلی حکام کے ساتھ اعلانیہ اور خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں ان کے اہلسنت اور مسلمان ہونے کے بارے میں مسلمانوں کو تحقیق کرنی چاہیے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلیوں کے آج ترکی اور سعودی عرب کے حکام کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ ملکر اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں سازشیں کررہے ہیں اور اسرائیلی حکام سعودی عرب اور ترکی کی شام میں کارروائیوں پر خوشحال ہیں کیونکہ ترکی اور سعودی عرب نے وہ سب کردیا جو اسرائیلی نہیں کرسکتے تھے۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے اب ان مسلم ممالک کے ساتھ لڑنے کے لئے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کو آگے کردیا ہے جو اسرائیل کے خلاف ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی شکست درحقیقت اسرائیل، ترکی اور سعودی عرب کی شکست ہے۔
آپ کا تبصرہ