7 جنوری، 2016، 11:11 PM

ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں

ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں

سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے، ولی عہد اور سعودی وزير دفاع محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفت روزہ اکنامسٹ کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے، ولی عہد اور سعودی وزير دفاع محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ تباہی کی شروعات ہوگی اور وہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ سعودی وزیر دفاع نے سعودی رعب میں بڑے پیمانے پر دی جانے والی سزاؤں اور سر قلم کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے افراد کو سزا دی گئی ہے وہ سب سعودی شہری ہیں اور سعودی عدلیہ نے قانون کے مطابق عمل کیا ہے۔ لیکن عالمی رائے عامہ اور انسان حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو شہید کرکے بہت بڑي سیاسی غلطی کا ارتکاب کیا ہے کیونکہ شیخ نمر کو پوری دنیا جانتی تھی کہ ان کا کسی دہشت گرد گروہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اور انھیں صرف شیعہ مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرنے اور سعودی عرب میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کرنے پر شہید کیا گیا ہے۔

News ID 1860903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha