مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل دونوں کو علاقہ میں ایکدوسرے کی ضرورت ہے۔
اردوغان نے سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپسی پر کہا کہ اسرائیل کو علاقہ میں ترکی جیسے ملک کی ضرورت ہے جبکہ ترکی کو بھی اسرائیل کی ضرورت ہے۔ اردوغان نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق ہیں اور غزہ کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ