مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ترجمان ابراہیم کیلن نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے مابین سفارتکاروں کے تبادلے پر دس دنوں کے اندر اندر کام مکمل ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے مابین 6 سال سے سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں،ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ دونوں ممالک توانائی کے سیکٹر میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی آمادہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی جیسے نام نہاد اسلامی ممالک غاصب اسرائيلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے کر فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں اسلامی ممالک میں وہابی حکام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے ہوئے ہیں۔
ترکی اور اسرائیل کے مابین سفارت تعلقات بحال/نام نہاد اسلامی ممالک کے اسرائیل سے تعلقات برقرار
ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ترجمان ابراہیم کیلن نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے مابین سفارتکاروں کے تبادلے پر دس دنوں کے اندر اندر کام مکمل ہوجائے گا۔
News ID 1867573
آپ کا تبصرہ