27 جون، 2016، 5:54 PM

ترکی اور اسرائيل کا سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

ترکی اور اسرائيل کا سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں دونوں ممالک اپنے سفیر بھی تعینات کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں ترکی نے اسرائیل کو تسلیم کررکھا ہے بعض نام نہاد اسلامی ممالک کے اسرائیل کے سفارتی تعلقات مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں دونوں ممالک اپنے سفیر بھی تعینات کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں ترکی نے اسرائیل کو تسلیم کررکھا ہے بعض نام نہاد اسلامی ممالک کے اسرائیل کے سفارتی تعلقات مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اسرائیل نے 2010 میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہاز پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی  اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے ترکی اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، اسرائیل ترکی کو 2 کروڑ ڈالر زر تلافی ادا کرے گا جس کے بعد تقریباً 6 برس بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوجائیں گے۔ ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک سفیروں کا تبادلہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی کمانڈوز نے غزہ کے محصور شہریوں کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہازوں کے قافلے پر حملہ کردیا تھا جس میں 10 ترک  ہلاک ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک کئی ماہ سے معاہدے کے لیے خفیہ طور پر کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کررہے تھے۔

News ID 1865062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha