5 جنوری، 2016، 5:09 PM

ترک حکومت شیخ نمر کے قتل کی حمایت نہیں کرسکتی

ترک حکومت شیخ نمر کے قتل کی حمایت نہیں کرسکتی

ترکی کے حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ترک حکومت سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کی حمایت نہیں کرسکتی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کی ترک حکومت حمایت نہیں کرسکتی ۔

ترک حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ترک حکومت سیاسی مخالفین کو سزائے موت دینے کے بالکل خلاف ہے ۔ ترک حکومت کے اعلان کے مطابق ترک حکومت کسی بھی ملک میں پھانسی کی سزا کی حمایت نہیں کرسکتی ۔ ترجمان نے کہا کہ شیخ نمر کی سعودی عرب کے ہاتھوں شہادت سے علاقہ میں جاری امن کی کوششوں کو کوئی مدد نہیں ملےگی۔ ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں ترکی کے دوست ملک ہیں اور انقرہ ان دونوں میں جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔

News ID 1860842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha