10 جنوری، 2016، 5:44 PM

حرمین شریفین پرمسلط امریکی نوکروں کا زوال بہت قریب

حرمین شریفین پرمسلط امریکی نوکروں کا زوال بہت قریب

شام کے دارالحکومت دمشق کی اموی مسجد کے خطیب نے یمن،بحرین،شام اور عراق میں آل سعود کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمرکا آل سعود نے ناحق خون بہایا جس کی وجہ سے آل سعود کو عالمی سطح پر ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے اور خون ناحق بہانے کی وجہ سے آل سعود کا خاتمہ قریب ہے۔

مہر خبرساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کی اموی مسجد کے خطیب شیخ رحمت نے یمن،بحرین،شام اور عراق میں آل سعود کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمرکا آل سعود نے ناحق خون بہایا جس کی وجہ سے آل سعود کو عالمی سطح پر ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے اور خون ناحق بہانے کی وجہ سے آل سعود کا خاتمہ قریب ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی آیت اللہ شیخ نمر کی مظلومانہ شہادت پر خاموشی پر کوئی تعجب نہیں کیونکہ یہ ادارے امریکی سرپرستی میں کام کرتے ہیں لیکن اس سال مسجدالحرام ، منی اور یمن کے واقعات نے آل سعود کے چہرے پر پری ہوئی اسلامی نقاب کو ہٹا دیا اور ان کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ۔ اموی مسجد کے خطیب نے کہا کہ اللہ تعالی کے قہر و غضب سے آل سعود کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی، آل سعود امریکی اور اسرائیلی نوکر اور غلام ہیں جو حرمین شریفین کی آڑ میں عالم اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آل سعود نے شیخ نمر کو دہشت گردوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن اس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور پوری دنیا نے گواہی دی کہ آیت اللہ شیخ نمر کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں وہ ایک سیاسی مخالف تھے اور سعودی حکومت نے اپنے سیاسی مخلف کو اپنے راستے سے ہٹایا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے صریح خلاف ورزی ہے۔

News ID 1860971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha