مہر خبررساں ایجنسی نے وائٹ ہاؤس سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ارنسٹ نے کہا کہ یمن جنگ میں امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ہے کیونکہ سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی اور امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ امریکہ نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب پریمنی قبائل کے میزائل حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ ہے۔بڑے شیطان نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کو بھی یمن کی سرحد پر یمنی قبائل کے حملوں پر سخت تشویش لاحق ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی بہیمانہ جارحیت میں اب تک 10 ہزار افراد شہید اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن مں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور یمن پر سعودی عرب اور فلسطین پر اسرائیل کے بھیانک جنگی جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے ۔عرب ذرائع کے مطابق بڑے شیطان کے حامی دونوں چھوٹے شیطان " یعنی اسرائيل اور سعودی عرب " عالم اسلام کے خلاف گھناؤنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ یمن جنگ میں امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ہے کیونکہ سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی اور امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
News ID 1866502
آپ کا تبصرہ