13 فروری، 2016، 1:23 PM

اردوغان کا کردوں کی نسل کشی پر یقین/ اردوغان و جبیر کی ایران کے خلاف بڑبڑاہٹ

اردوغان کا کردوں کی نسل کشی پر یقین/ اردوغان و جبیر کی ایران کے خلاف بڑبڑاہٹ

ترکی کے صدررجب طیب اردوغان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی مقاومت و مزاحمت کے خلاف برہنہ تلواریں کھینچ لی ہیں دہشت گردوں کے حامی دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اسلامی مزاحمت اور ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا آغاز کردیا ہےجبکہ دنیا جانتی ہے کہ ترکی اور سعودی عرب دونوں خونخوار وہابی دہشت گردوں کے اصلی مراکز ہیں جبکہ۔ترکی کردوں کی نسل کشی اور سعودی عرب یمنی عوام کی نسل کشی پر کمربستہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدررجب طیب اردوغان  اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی مقاومت و مزاحمت کے خلاف برہنہ تلواریں کھینچ لی ہیں دہشت گردوں کے حامی دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اسلامی مزاحمت اور ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا آغاز کردیا ہےجبکہ دنیا جانتی ہے کہ ترکی اور سعودی عرب دونوں خونخوار وہابی دہشت گردوں کے اصلی مراکز ہیں۔ جبکہ۔ترکی کردوں کی نسل کشی اور سعودی عرب یمنی عوام کی نسل کشی پر کمربستہ ہے۔ ترکی کے صدر نے ایران کے خلاف بڑبراہٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام میں دہشت گردوں کو شکست دے رہا ہے جبکہ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے بھی دہشت گردوں کی شکست کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کو گرانے اور دہشت گردوں کو بچانے کے لئے سعودی عرب 150000 ہزار فوجی شام میں بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ باخبـر ذرائع کے مطابق ترکی اور سعودی عرب وہی کہہ رہے ہیں جو امریکہ ان سےکہلواتا ہے دونوں نام نہاد اسلامی ممالک امت مسلمہ میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں لیکن روس ، ایران ، حزب اللہ لبنان اور عراقی اتحاد  نے بشار اسد کو گرانے کے ترکی اور سعودی عرب کے خوابوں کوچکنا چور کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں وہ کبھی روس کو دھمکی دیتے ہیں کبھی امریکہ کو دھمکی دیتے ہیں کبھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں ترکی کے صدر اردوغان در حقیقت نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور غیر منطقی اور غیر سنجیدہ اعلانات ان کی فطرت حصہ بن گئے ہیں وہ کبھی حماس کی حمایت کرتے ہیں اور کبھی حماس کو ترکی سے نکالنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتا کرتے ہیں۔ ترکی کے صدر خود اپنے ملکی کردوں کی نسل کشی پر کمر بستہ ہیں۔ ترکی کے صوبہ دیاربکر میں اس نے کردوں کے گھروں کو تباہ و برباد کردیا ہے وہ سنی کردوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔

News ID 1861802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha