مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس سے خطاب میں وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل کا معاون قراردیتے ہوئے کہا ہے وہابی دہشت گرد عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور وہابی دہشت گردوں نے عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹا کر شام اورعراق کی طرف مبذول کردی ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہابی دہشت گرد جو بھیانک ، وحشیانہ اور مجرمانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائيل اور داعش آج یزیدی محاذ کے ترجمان ہیں جبکہ اسلامی مقاومت آج حسینی سپاہی بن کر اس دور کے یزیدیوں کے ساتھ نبرد آزما ہے۔داعش اور صہیونیوں کے ساتھ لڑائی ویسی ہی لڑائی ہے جیسی حضرت امام حسین (ع) اور یزید کے درمیان ہوئی تھی آج ہم حق کے محاذ پر باطل طاقتوں اور قوتوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں کربلا والوں کی طرح اپنا سب کچھ راہ حق میں لٹانا پڑےگا اور ہمیں اس عظیم قربانی کے لئے تیار رہنا چاہیے کیونہ ہمارا مقابلہ اس دور کے یزیدیوں سے ہورہا ہے جو وہابی اور اسرائیلی دہشت گردوں کی شکل میں موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ