مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے سعودی عرب کے صوبہ قطیف کے شہر سیہات میں ایک شیعہ مسجد اور امامبارگاہ میں شیعہ عزاداروں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان نے سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملے میں متاثرہ خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گرد بےگناہ افراد کو اپنی بہیمانہ اور بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا کر غیر انسانی ، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی اقدامات سے اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تکفیری گروہ اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ