سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر وہابیوں کے حملے میں 5 عزادار شہید

سعودی عرب میں قطیف کے علاقہ سیحات میں شیعہ مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 5 شیعہ نمازی اور عزادار شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں قطیف کے علاقہ سیحات میں شیعہ مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 5 شیعہ نمازی اور عزادار شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر سیحات میں ایک وہابی دہشت گرد نے نماز جمعہ کے دوران شیعہ مسجد پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور وہابی دہشت گرد کو ہلاک کردیا جب کہ علاقے سے 2 مسلح افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے مسجد کے ہال میں پہنچنے کی کوشش کی لیکن مسجد سے کچھ  فاصلے پر بنے چیکنگ پوائنٹ پر جب اسے روکا گیا تو اس نے فائرنگ شروع کردی جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

News Code 1858924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =