سعودی عرب کی پولیس نےمکہ کے قریب 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

سعودی عرب کے شہر مکہ کے قریب پولیس نے چھاپے کے دوران 4 دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر مکہ کے قریب پولیس نے چھاپے کے دوران 4 دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نےایک بیان میں واقعہ  کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'سعودی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو انھوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جبکہ دیگر دو نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ سعودی پولیس نے شہر مکہ اور شہر طائف کے درمیان دہشت گردوں کے قائم ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تھا جس پر انھوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔ ترجمان کے مطابق اسی دوران ملک کے ساحلی شہر جدہ میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، اور ان سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب وہابی دہشت گردوں کا گڑھ ہے جہاں سے دہشت گرد دیگر ممالک میں روانہ ہوتے ہیں۔

News Code 1863799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha