مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مسلح افراد نے محکمہ تعلیم کے دفتر پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں واقع محکمہ تعلیم کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں دفتر کے 6 ملازمین ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق مسلح افراد نے اچانک دفتر میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی ۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں حملے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
سعودی عرب میں مسلح افراد نے محکمہ تعلیم کے دفتر پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1861751
آپ کا تبصرہ