27 جون، 2015، 4:11 PM

کویت نے وصال چینل کا دفتر بند کردیا

 کویت نے  وصال چینل کا دفتر بند کردیا

کویت نے مذہبی اور قبائلی سطح پر نفرت پھیلانے والے سعودی عرب کے چینل وصال کا دفتر بند کردیا ہے اور اس چینل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے یہ وہابی چینل مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلاتا ہے سعودی عرب میں بھی اس چینل کی نشریات پر پابندی عائد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کے اخبار الوطن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے مذہبی اور قبائلی  سطح پر نفرت  پھیلانے والے سعودی عرب کے چینل وصال کا دفتر بند کردیا ہے اور اس چینل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے یہ وہابی چینل مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلاتا ہے۔

کویت میں امام صادق (ع) شیعہ مسجد پر خودکش حملے سے قبل اس چینل نے شیعوں کے خلاف نفرت پر مبنی پروگرام نشر کیا تھا ۔ سعودی رعب نے بھی اس چینل پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عآئد کرتے ہوئے اس کی نشریات پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ یہ وہابی چینل دہشت گردوں کی حمایت اور شیعوں کے خلاف سنیوں کو اکساتا اور تحریک کرتا ہے۔ گذشتہ روز کویت میں شیعہ جامع مسجد پر وہابیوں کے خودکش حملے میں 27 شیعہ مسلمان شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوگئے ۔

News ID 1856188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha