مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں صدر پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
مقتدی صدر نے کویت میں شیعہ مسجد کے متاثرین کے ساتھ ملاقات کی اور انھیں اس المناک واقعہ پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔ مقتدی صدر نے کویت حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظءار کرتے ہوئے انھیں بھی اس المناک واقعہ پر تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے دن کویت کی مسجد امام صادق (ع) میں خودکش حملے میں 27 شیعہ نمازی شہید اور 200 زخمی ہوگئے ۔ اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
آپ کا تبصرہ