کویت کی مسجد میں خودکش حملے میں13 نمازی شہید

کویت کی امام صادق علیہ السلام مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 13 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کی مسجد امام صادق علیہ السلام  میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 13 نمازی شہید  اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کویت کے ضلع صوابر کی امام الصادق (ع) مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 13  افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتطامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ حملے کی ذمہ داری سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

News Code 1856157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha