14 دسمبر، 2015، 12:05 PM

ایرانی وزارت خارجہ کی نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر حملے کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کی نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف حکومتی تعصب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ مسلمانوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جابر انصاری  نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف حکومتی تعصب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ مسلمانوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مذہبی مقامات کا تقدس اور مذہبی شخصیات کا احترام ، اخلاقی ،شرعی اور اسلامی اصولوں پر استوار ہے نائجیریا میں وہابی دہشت گردوں کی وجہ سے عدم استحکام پیدا ہورہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر نائجیریائی حکومت کا شیعوں کے خلاف متعصبانہ رویہ افسوسناک ہے ۔ واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے شیعہ تنظيم تحریک اسلامی کے سربراہ کے گھر پر حملہ کرکے 50 سے زائد شیعوں کو شہید جبکہ شیعہ رہنما شیخ علامہ زکزاکی کو گرفتار اور ان کے معاون اور تنظیم کے ترجمان کو بھی شہید کردیا ہے۔

News ID 1860299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha