مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرقیزستان میں وہابی دہشت گردوں کو مسلمانوں کےقبرستان میں دفن کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے وہابی مدارس میں پڑھ کر لوٹنے والے خاندانوں اور افراد کو بھی مسلمان آبادی میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔
یہ اعلان سابق سوویت ملک کرغزستان کے اماموں اور علما ء کی طرف سے سامنے آیاہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ان لوگوں کو مسلمان قبرستانوں میں دفنانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی جو دہشت گردی کے قائل ہیں یا دہشت گرد نظریات رکھتے ہیں اور لوگوں کو اس طرف مائل کرتے ہیں۔ اسطرح مذہبی رہنما لوگوں کو وہابی دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔
پولیس کے مطابق عام لوگ دہشت گردوں کے بارے میں منفی رویہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں قرقیزستان کے ایک علاقے کے باشندوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شام سے لوٹ کر آنے والے ایک کنبہ کو کہیں منتقل کر دیا جائے تاکہ یہ لوگ دوسروں کو دہشت گردوں کی صفوں میں بھرتی نہ کر سکیں۔
قرقیزستان میں وہابی دہشت گردوں کو مسلمانوں کےقبرستان میں دفن کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے وہابی مدارس میں پڑھ کر لوٹنے والے خاندانوں اور افراد کو بھی مسلمان آبادی میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔
News ID 1862012
آپ کا تبصرہ