لیبیا کے شہر زلیتن میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک

لیبیا میں پولیس کے ٹریننگ اسکول پرداعش دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں پولیس کے ٹریننگ اسکول پرداعش دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 50افراد ہلاک  ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر زلیتن میں داعش دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سکول سے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیا جس کے باعث کم از کم 50افراد مارے گئے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 50سے زائد زخمیوں کو مسوراتا سینٹرل ہسپتال پہنچا دیا ۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔

News Code 1860895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha