مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہرمزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پرمسلح وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 وہابی حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر مزارِشریف میں بھارتی قونصل خانے پر مسلح افراد نےحملہ کرکے قونصل خانے کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جب کہ حملے کے بعد علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مزار شریف کے گورنرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ کے قریب دو دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔
افغانستان کے شہرمزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پرمسلح وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 وہابی حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1860804
آپ کا تبصرہ