سعودی عرب  میں گیسٹ ہاؤس پر فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

سعودی عرب کے مشرقی ضلع قطیف میں مسلح افراد نے گیسٹ ہاؤس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگيا جبکہ دوسرے کو اغوا کرلیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی ضلع قطیف میں مسلح افراد نے ریسٹ ہاؤس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگيا جبکہ دوسرے کو اغوا کرلیا گيا ہے۔اطلاعات کے مطابق حملہ مشرقی شہر سیہات میں کیا گیا، جہاں پر پانچ مسلح افراد نے ایک گیسٹ ہاؤس پر دھاوا بول کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود سعودی شہری موقع پر ہلاک ہوگیا۔
حملہ آوروں نے اسلحہ کے زور پر ایک اور شخص کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے، پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Code 1872125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha