مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملےمیں دہشتگردوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملے کا واقعہ 7گھنٹے بعد انجام کو پہنچ گیا۔ 3حملہ آور مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق حملے میں کم از کم 1امریکی شہری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ایک غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں پارک پیلس گیسٹ ہاؤس میں مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے مسلح افراد داخل ہوئے۔ حملے کے وقت یہاں ایک کینیڈین شہری کے اعزاز میں تقریب جاری تھی، تاہم اس وقت تک زیادہ مہمان نہیں آئے تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد 3سے 5بتائی جاتی ہے، جنہوں نے گیسٹ ہاوس میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے گیسٹ ہاوس کا محاصرہ کرلیا۔ اس دوران مسلسل فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں، جبکہ 2دھماکے بھی سنے گئے۔ 7گھنٹے بعد کابل کے ڈپٹی پولیس چیف نے ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صورت حال کنٹرول میں ہے اور3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
مہر نیوز/14 مئی / 2015 ء :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملےمیں دہشتگردوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1855124
آپ کا تبصرہ