مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پانچویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور منشیات افغانستان اور پورے خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور افغانستان میں اقتصادی ترقی اور رونق کے لئے ایران اپنی امداد جاری رکھےگا۔ انھوں نے کہا کہ افغان طالبان کا نام اب آہستہ آہستہ ختم ہورہا ہے اور اس کی جگہ اب داعش کا نام زور و شور کے ساتھ سنائی دے رہا ہے جو علاقہ کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور اس عظیم خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائي ممالک کو باہمی تعاون اور تال میل کی سخت ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی اور منشیات آج افغانستان اور پورے خطے کے لئے عظیم خطرہ ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے ضمن میں پاکستان اور چين کے وزراء اعظم سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ہندوستانی وزير خارجہ سشما سوراج کے ساتھ بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ