مہر خبررساں ایجنسی ٹی وی چینل 1 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی کو ایک بار پھر ترکی کے دورے کی دعوت دی ہے۔
ترکی کے صدر نےکہا کہ ایران اور ترکی کے باہمی روابط نہ طرف دونوں ممالک کے مفادات میں ہیں بلکہ علاقہ کے امن و ثبات کے لئے بھی اہم ہیں۔ ترکی کے صدر نےکہا کہ مغربی ممالک کی دہشت گردی کے حوالے سے متضآد پالیسی ہے اور مغربی ممالک اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ علاقہ کی تمام مشکلات کو حل کرنے کے لئے ایران کے ساتھ ہماری گفتگو اہم ہے اور داعش کا خطرہ ترکی اور علاقہ کے تمام ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور ترکی سخت شرائط میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور ایران آج بھی ترکی کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اپنے تمام وسائل بروی کار لانے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام ہے اور اسلام ہمیں اتحاد ، یکجہتی اور محبت کا درس دیتا ہے۔
آپ کا تبصرہ