مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ انقرہ میں تین گھنٹے تک طویل ملاقات میں ترک حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ترک خبررساں ایجنسی آناتولی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بند دروازوں کے پیچھے 3 گھنٹے تک ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ ترک ذرائع نے اس طویل ملاقات کے بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا ۔
ادھر ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترکی میں سخت شرائط کے دوران ایرانی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ترکی میں حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایران کے کسی اعلی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہے۔
آپ کا تبصرہ