مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ چاووش اوغلو کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ آج صبح استنبول پہنچے ہیں جہاں وہ ترک وزیر خارجہ کے علاوہ ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو اور صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ چاووش اوغلو کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1862657
آپ کا تبصرہ