25 اکتوبر، 2015، 9:56 PM

ایران کی پاکستان میں ہوئے عزاداروں پر دھشتگردانہ حملے کی مذمت

ایران کی پاکستان میں ہوئے عزاداروں پر دھشتگردانہ حملے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں عزاداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے، شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں عزاداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے، شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بے گناہ عزاداروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پاکستان کی عظیم قوم اور پوری امت اسلامیہ کے دشمن ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو گرفتار کر کے جلداز جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے شہر جیکب آباد میں نو محرم کے جلوس پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں بیس عزادار شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق جیکب آباد سانحے میں زخمی ہونے والے مزید پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں اس طرح اس سانحے میں شہید ہونے والی کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

News ID 1859107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha