ایران کی سمیر قنطار کی شہادت پرتعزیت/ اسرائیلی بربریت اور دہشت گردی کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حزب اللہ لبنان کے کمانڈر سمیر قنطار کی شہادت پر تعزيتی پیش کرتے ہوئے اسرائیل کے بہیمانہ اور دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جابر انصاری نے حزب اللہ لبنان کے کمانڈر سمیر قنطار کی شہادت پر فلسطین ، لبنان اور شام  میں اسلامی مقاومت اور مزاحمتی تحریکوں کو تعزيتی پیش کرتے ہوئے اسرائیل کے بہیمانہ اور دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سمیر قنطار کے اہلخانہ اور اسلامی مجاہدین کو بھی سردار اسراء کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے اہم کمانڈر سمیر قنطار کل رات دمشق کے قریب اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔سمیر قنطار 30 سال تک اسرائيلی جیل  میں قید رہے اور انھیں حزب اللہ نے 2008 میں قیدیوں کے تبادلے میں آزاد کرالیا تھا۔

سمیر قنطار کے بھائی بسام قنطار نے ٹوئیٹر پر اپنے شخصی صفحہ پر اپنے بھائی سمیر قنطار کی شہادت کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے سنیچر کی رات دمشق کے قریب جرمانا علاقہ میں ایک عمارت پرفضائی  حملہ کیا جس میں ان کے بھائی سمیر قنطار اور بعض دیگر افراد شہید ہوگئے ہیں۔

News Code 1860452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =