21 نومبر، 2016، 8:39 PM

کابل میں حسینی عزاداروں پر دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

کابل میں حسینی عزاداروں پر دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں حسینی عزاداروں پر وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  ایک مسجد میں حسینی عزاداروں پر وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل کی ایک مسجد میں مجلس عزا میں شریک حسینی عزاداروں پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت ،عوام اور متاثرہ خاندانوں  کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ختم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بعض علاقائی اور غیر علاقائی ممالک آشکارا اور پنہاں ہر طرح سے دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردی پھیل رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک  بھی دہشت گردی کے شعلوں کی لپیٹ میں آجائیں گے اور انہیں دہشت گردوں کی حمایت کرکے اپنی خیر نہیں منانی چاہیے۔۔

News ID 1868470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha