6 اگست، 2015، 12:36 AM

صدر اردوغان کی صدر روحانی سے ٹیلیفون پرگفتگو

صدر اردوغان کی صدر روحانی سے ٹیلیفون پرگفتگو

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کوعالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ داعش القاعدہ کا اہم حصہ ہے لہذا ترکی اور ایران کو ملکر داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایرانی صدر حسن روحانی ےک ساھت ٹیلیفون پر گفتگوکی اس گفتگو میں ترکی کے صدر اردوغان نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کوعالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ داعش القاعدہ کا اہم حصہ ہے لہذا ترکی اور ایران کو ملکر داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر نے اس گفتگو میں عراق اور شام میں دہشت گردوں کے وحشیانہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیشک علاقہ میں جاری دہشت گردی کے اثرات ہمسایہ ممالک پر بھی پڑیں گے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور ترکی ہمیشہ سخت شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور موجودہ شرائط میں بھی دونوں ممالک باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

ترک کے صدر اردوغان نے داعش دہشت گرد تنظیم کو القاعدہ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقہ سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہےاور سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہیں اور ان دہشت گردوں کا مقابلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

News ID 1857162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha