مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں جاری جنگ اور خونریزی کا ذمہ دار ترکی ہے جو شام میں سرگرم داعش اور النصرہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
شامی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ترکی دہشت گردوں کی تربیت اور پرورش کا اہم مرکز بن گیا ہے اور ترکی دہشت گردوں کا فرضی مقابلہ کرنے کے بہانے سے شام سرحدوں کی صریح خلاف ورزی کررہا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے شام اور عراق میں داعش اور کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ