مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بحریہ کے جوانوں کی ایک تقریب سے خطاب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے سلسلے میں شام کے صدر بشار اسد کی شجاعت اور بہادری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد نے صدارتی محل کے قریب اور دارالحکومت دمشق سے دہشت گردوں کو پسپا کرنے میں نہایت ہی بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا اور وہ واحد صدر ہیں جنھوں نے شام کے قومی تشخص کو بچایا اور دہشت گردوں کو پسپا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ولایتی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران اگر شامی عوام اور شامی حکومت کی مدد نہ کرتا تو آج شام پر داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہوجاتا۔ دنیا جانتی ہے کہ ایران کی بات منطقی بات ہے ایران مستضعفین اور مظلوموں کی حمایت کرتا ہے ایران آج کھل کر فلسطین اور لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کررہا ہے اور ایران کی حمایت یافتہ کوئی بھی تحریک دہشت گردی میں ملوث نہیں بلکہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں ۔ ولایتی نے کہا کہ اگر عراق کی سرزمین اورعراقی عوام کوکوئی خطرہ لاحق ہوا تو ایران عراقی حکومت اور عراقی عوام کی حمایت کرےگا۔
ولایتی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر جاری ہے اور علاقہ میں امن و صلح علاقائی ممالک کے مفاد میں ہے ایران نے ہمیشہ علاقہ میں امن و صلح برقرار کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ