4 اکتوبر، 2015، 1:03 AM

شام کے بارے میں مغربی ممالک کے مؤقف میں بوکھلاہٹ نمایاں

شام کے بارے میں مغربی ممالک کے مؤقف میں بوکھلاہٹ نمایاں

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگر شام کے بحران کا باعث میں ہوں تو پھر یمن،عراق اور لیبیا کے بحران کا باعث کون ہے وہاں تو بشار اسد نہیں ہے شام کے بارے میں مغربی ممالک کے مؤقف میں بوکھلاہٹ نمایاں ہوگئی ہے اور مغربی ممالک دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگر شام کے بحران کا باعث میں ہوں تو پھر یمن،عراق اور لیبیا کے بحران کا باعث کون ہے وہاں تو بشار اسد نہیں ہے شام کے بارے میں مغربی ممالک کے مؤقف میں بوکھلاہٹ نمایاں  ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک شام کو اسلامی مقاومت سے الگ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ صدر بشار اسد نے کہا کہ مغربی ممالک اب دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کررہے ہیں ۔ بشار اسد نے روس کے حملوں کے بارے میں کہا کہ روس صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کررہا ہے اور ہم ہر چیز کا صاف و شفاف اعلان کرتے ہیں۔

News ID 1858599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha