مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگر شامی عوام چاہییں گے تو وہ شام میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کرانا میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر شامی عوام چاہییں گے تو وہ ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام میں صدارتی انتخابات کا مسئلہ شامی عوام سے متعلق ہے اور اس کا سعودی عرب اور ترکی یا ان کے سرپرستوں سے کوئی پعلق نہیں۔صدر بشار اسد نے کہا کہ عوام کا براہ راست صدر منتخب کرنا پارلیمنٹ کے صدر منتخب کرنے سے بہتر ہے۔بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دمشق، ماسکو اور تہران کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ