30 نومبر، 2016، 10:19 AM

بشار اسد کو شام کے انتخابات میں شرکت سے کوئی نہیں روک سکتا

بشار اسد کو شام کے انتخابات میں شرکت سے کوئی نہیں روک سکتا

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صدارتی انتخابات میں شام کے صدر بشار اسد کی شرکت میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صدارتی انتخابات میں شام کے صدر بشار اسد کی شرکت میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔

ابو الغیط نے کہا کہ شام میں جنگ بندی کی اہم ضرورت ہے شامی حکومت اور مخالفین کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ شامی عوام اگر چاہییں گے تو بشار اسد کو کوئی انتخابات میۂ شرکت سے روک نہیں سکتا۔ ابو الغیط نے کہا کہ شام میں پرواز ممنوع فضائی علاقہ کے سلسلے میں ترکی کا منصوبہ ناقابل قبول ہے۔

News ID 1868668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha