12 نومبر، 2016، 11:04 AM

شام پر امریکی حملہ کی صورت میں امریکہ اور روس کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے

شام پر امریکی حملہ کی صورت میں امریکہ اور روس کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں شام پر امریکی حملے کی صورت مین روس اور امریکہ کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے اور شامی صدر کو غیر قانونی طریقہ سےہٹانا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ  کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ  شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں شام پر امریکی حملے کی صورت میں  روس اور امریکہ کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے اور شامی صدر کو غیر قانونی طریقہ سےہٹانا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس کی پہلی ترجیح  بشار اسد کو اقتدار سے الگ کرنا نہیں بلکہ شام میں داعش کا خاتمہ ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام داعش کے خلاف نبرد آزما ہے اور امریکہ بھی داعش کے خلاف لڑ رہا ہے لہذا میرا تصور یہ ہے کہ ہمیں پہلے داعش کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین کی حمایت کررہا ہے لیکن امریکہ کو ان کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے  کہ وہ کیسے لوگ ہیں ۔روس اور ایران بشار اسد کی حمایت کررہے ہیں اور ان کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخاباتی مہم کے دوران کہا تھا کہ بشار اسد اچھا نہیں لیکن اس کے مخالفین اس سے بھی بد تر ہوسکتے ہیں ۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ بشار اسد کے بجائے داعش کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔

News ID 1868252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha