مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام کی حکومت کی درخواست پر سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پہلا فضائی حملہ کیا ہے اور یہ حملہ روسی ڈوما کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے جس کے بعد داعش کے خلاف جنگ میں روس بھی عملی طور پر شامل ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی ڈوما نےصدر ولادیمیر پوتین کی اس قرار داد کی منظوری دیدی ہے جس میں انہوں نے شامی صدر بشارالاسد کی مددکے لیے داعش کے خلاف طاقت کےاستعمال کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ آج کی فضائی کارروائی سے قبل شام کے چارلڑاکا طیاروں نے کئی روز تک فضائی پرواز کرکے علاقے کا جائزہ لیا اور معلومات جمع کی تھیں۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد حقیقت میں داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں لہذا بشار اسد کی مدد ضروری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے داعش کے خلاف حملے بالکل بے سود اور بے فائدہ اور نمائشی ہیں۔
روس نے شام کی حکومت کی درخواست پر سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پہلا فضائی حملہ کیا ہے اور یہ حملہ روسی ڈوما کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے جس کے بعد داعش کے خلاف جنگ میں روس بھی عملی طور پر شامل ہوگیا ہے۔
News ID 1858522
آپ کا تبصرہ