مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے حملوں کو نمائشی اور دھوکے پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے خلاف 9ہزار حملے کئے جن سے داعش کو طاقت ملی جبکہ روس نے صرف 24 حملوں میں داعش کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ داعش کو بہانہ بنا کر امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے شام کی فضائی حدود کی صریح خلاف ورزی کی اور داعش دہشت گردوں کو فوجی قوت بہم پہنچائی ، شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ آزاد سیرین فورس یہی داعش اور النصرہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنھیں ترکی میں باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے۔
شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کے صدر پوتین بڑے باہوش اور سمجھدار کمانڈر ہیں اور وہ جو کام کرتے ہیں وہ ہوش اور سمجھ کے ساتھ کرتے ہیں۔
ولید المعلم نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کو انسانوں کا خون بہانے میں مزہ آتا ہے سعودی حکام خونخوار ہیں اسی لئے وہ افغانستان ،پاکستان، عراق،شام ، یمن، لیبیا، مصرسے لیکر منی تک خون ہی بہاتے چلے آرہے ہیں۔ شامی وزیر خارجہ نے کہا وہابی غیر مہذب ،بے ادب، بے شعور، بے دین اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کرنے والے لوگ ہیں جنھیں سعودی عرب کی بھر پوری مالی مدد حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ