16 دسمبر، 2015، 10:22 PM

شام کے بارے میں امریکہ نے روس کا مؤقف تسلیم کرلیا

شام کے بارے میں امریکہ نے روس کا مؤقف تسلیم کرلیا

امریکہ کے وزير خارجہ جان کیری نے شام کے بارے میں روس کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے اقتدار میں رہنے کا فیصلہ شامی عوام کرےگی، امریکہ اور اس کے اتحاد ممالک سعودی عرب ، ترکی اور قطر ہمیشہ صدر بشار اسد کے اقتدار سے الگ ہونے پر اصرار کرتے رہے ہیں لیکن امریکی اتحادی ممالک اپنے باطل مؤقف میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزير خارجہ جان کیری نے شام کے بارے میں روس کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے اقتدار میں رہنے کا فیصلہ شامی عوام کرےگی، امریکہ اور اس کے اتحاد ممالک سعودی عرب ، ترکی اور قطر ہمیشہ صدر بشار اسد کے اقتدار سے الگ ہونے پر اصرار کرتے رہے ہیں لیکن امریکی اتحادی ممالک  اپنے باطل مؤقف میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ اہم پیشرفت روسی دارالحکومت میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ اب امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے سرگرم نہیں ہیں۔
اس سے پہلے امریکہ ہمیشہ کہتا رہا ہے کہ ”بشارالاسد کو جانا ہوگا۔“ بعد ازاں امریکہ نے یہ موقف اپنا لیا کہ شام میں حکومت کا عبوری انتظام قائم ہونے تک بشارالاسد اقتدار میں رہ سکتے ہیں، اور اب امریکا نے یہ کہہ دیا ہے کہ بشارالاسد کی قسمت کا فیصلہ شامی قوم کرے گی۔ ترکی اور سعودی عرب نے امریکہ کی سرپرستی میں شامی عوام کی مشکلات اور مصائب میں بہت زيادہ اضافہ کیا انھوں نے صدر بشار اسد کو وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ اقتدار سے ہٹانے کی بھر پور کوشش کی لیکن فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور دنیا پر ثابت ہوگیا کہ امریکہ ، سعودی عرب ، ترکی اور ان ےک اتحادی ممالک باطل پر تھے اور انھیں شام میں کراری شکست کا سامنا ہے۔

News ID 1860352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha